کوریئر سروس کے منیجر کے خلاف ہرجانے کادعویٰ

لاہور(کرائم رپورٹر) ملتان روڈ پر واقع نجی کوریئر سروس کے جنرل مینیجر کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر۔تفصیلات کے مطابق عدالت میں سلامت پورہ کے رہائشی ظفر نے ایک کروڑ روپے کا ہرجانہ دائر کیا۔ صارف عدالت نے جج محمد علی نے ہرجانے کے دعوے پر سماعت کی، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو 8 مارچ کو ابتدائی بحث کے لیے نوٹس جاری کر دیا، درخواست گزار نے بتایا کہ درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کرنی تھی، ساہیوال سے اہم دستاویز منگوائی گئیں جو کہ وقت پر نہ پہنچائے گئے۔