کچن کاالیکٹرانک کام ناقص کرنے پر کمپنی کیخلاف ہرجانے کادعویٰ

لاہور(خصوصی رپورٹ)صارف عدالت میں کچن کا الیکٹرانک کام ناقص کرنے، مٹیریل آرڈر کے مطابق نہ لگانے کا معاملہ،انٹر ووڈ پرائیویٹ کمپنی باغبانپورہ کے خلاف ہرجانے  کا دعویٰ دائر کر دیا گیا، کینٹ کے سلمان شوکت نے 81 لاکھ 27 ہزار روپے کا ہرجانہ دائر کیا۔ تفصیلات کے مطابق صارف عدالت کے جج نے کیس ابتدائی بحث کے لئے رکھ دیا، بحث کے بعد عدالت کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ دے گی، عدالت میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ کچن کے کام کے لئے آرڈر کمپنی کو دیا، الیکٹرانک دروازے بھی شامل تھے۔