تحریک انصاف کے پانچ رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

تحریک انصاف کے پانچ رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

راولپنڈی/اسلام آباد: تحریک انصاف کے پانچ گرفتار رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

 انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کرنل اجمل صابر، خلیق زیاد کیانی اور دیگر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پانچوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا، اور ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی۔دوسری جانب، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں شبلی فراز، وکلا لطیف کھوسہ، نیاز اللہ نیازی اور انصر کیانی کی عبوری ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔