ڈی چوک احتجاج: 76 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ڈی چوک احتجاج: 76 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی عدالتوں نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار 76 پی ٹی آئی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 20 ملزمان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی تکمیل پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔اسی طرح، انسداد دہشت گردی عدالت میں 56 ملزمان کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، تاہم عدالت نے وہ بھی مسترد کر دی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، جس پر عدالت نے پولیس کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ کی منظوری دی۔