ایمان مزاری و ہادی علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایمان مزاری و ہادی علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس دوران استغاثہ کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی علی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔عدالتی حکم کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روز کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا۔ پیشی کے موقع پر عدالت میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، وکلاء اور میڈیا نمائندوں کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کو آج اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی وین میں ڈسٹرکٹ کورٹ جا رہے تھے۔ وین میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور منظور ججہ بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ پولیس اسکواڈ بھی ہائی کورٹ بار کی وین کے پیچھے موجود تھا۔