ریاست مخالف مواد کیس میں فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ریاست مخالف مواد کیس میں فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کو دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق، سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کی، جس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے فلک جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔این سی سی آئی اے کی جانب سے فلک جاوید کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔ ادارے کے مطابق، ملزمہ پر ریاست مخالف ٹویٹ کرنے اور (ن) لیگ کی صوبائی وزیر سے متعلق نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد فلک جاوید کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔