ہمارے ساتھ پی ٹی آئی پر پابندی کی بات نہیں ہوئی‘جب وہ رابطہ کرینگے تو سارے سیاق و سباق کیساتھ فیصلہ کرینگے:پیپلز سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس
سابق صدر ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد اور صدر ڈسٹرکٹ پی ٹی آئی امان اللہ سندھو پیپلز پارٹی میںشامل‘ حسن مرتضی نے امان اللہ سندھو کو پارٹی مفلر پہنایا
میں نے محسوس کیا پاکستان تحریک انصاف میں کارکنوں کی کوئی قدر نہیں ہے اس لئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کا فیصلہ کیا :امان اللہ سندھو
لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے تحریک انصاف کے لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے حکومت کو پہل کرنی چاہیے۔ہم پی ٹی آئی پر پابندی یا اسے دیوار سے لگانے کے حق میں نہیں,ہمارے ساتھ پی ٹی آئی پر پابندی کی بات نہیں کی۔جب وہ رابطہ کرینگے تو سارے سیاق و سباق کیساتھ فیصلہ کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں فیصل میر،حاجی عزیز الرحمن چن،امان اللہ سندھو ،وزیر اعوان،راو خالد،ذیشان شامی کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی 3 دھائیوں سے کردار کشی کی جا رہی ہے مگر آج دیگر جماعتوں کے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل۔ہو رھے ہیں۔سابق صدر ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد اور صدر ڈسٹرکٹ پی ٹی آئی امان اللہ سندھو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے امان اللہ سندھو کو پارٹی مفلر بھی پہنایا۔حسن۔مرتضی نے کہا کہ مستقبل صرف بلاول بھٹو کا ہے۔پیپلز پارٹی ہی تمام بحرانوں سے ملک کو نکال سکتی ہے،26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے بلاول بھٹو نے اتفاق رائے کی فضا پیدا کی۔پیپلز پارٹی مارچ 2025میں پنجاب میں پاور شو کریگی،انہوں نے کہا کہ واضح طور پر کہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کیلیے جرنیلوں کیخلاف ہے۔ہم نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے ،شخصیات کو نہیں۔واضح کرتا ہوں کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کیلیے جرنیلوں کیخلاف ہے،ہم نے اداروں کو مضبوط کرنا ہے ،شخصیات کو نہیںانہوں نے کہا کہ ایک بہت بڑا فتنہ اور انتشار اپنی ملک دشمن پالیسیوں کے باعث زوال پذیر ہو رہا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی بہتری آئی ہے۔ہم نے ضیاء مارشل لاء اور پولیس تشدد کے باوجود افواج پاکستان کو نشانہ نہیں بنایا۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سرحدوں کی حفاظت کرنیوالوں کو ایجنڈے کے تحت ہدف تنقید بنانا قابل مذمت تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں جو ہوا ٹھیک نہیں تھا مگر قوم کی فتنے سے جان چھڑانا ضروری تھی۔اللہ اور سیاسی قیادت نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔اس موقع پر فیصل میر نے کہا یوم تاسیس لاہور میں پانی والا تالاب کے مقام پر منایا جائیگا۔پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالے پی ٹی آئی حافظ آباد کے صدر امان اللہ سندھو نے کہا میں نے محسوس کیا پی ٹی آئی میں ورکر کی کوئی قدر نہیں اس لیے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رھا ہوں۔