دورِ باطل میں حق پرستوں کی بات رہتی ہے، سر نہیں رہتے:سید حسن مرتضی

چودہ سو سالوں سے آج تک حْسینیت کے پیروکاریزیدیت کیخلاف علمِ جہاد بلند کر رہے ہیں
سید خامنہ ای  صرف سیاسی و مذہبی رہنما نہیں بلکہ استقامت،قومی وقار کی علامت تھے
لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید خامنہ ای کی شہادت   کے اثرات ایران سے بڑھ کر پوری امتِ مسلمہ تک محسوس کیے جا رہے ہیں،رھبرِ معظم سید خامنہ ای  صرف سیاسی و مذہبی رہنما نہیں بلکہ استقامت، مزاحمت اور قومی وقار کی علامت تھے۔اپنے تعزیتی پیغام میں حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ایران کا مظلوم اقوام کے حق میں جرات مندانہ مؤقف ہمیشہ تاریخ کے سنہرے اوراق میں محفوظ رہے گا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے خاندان کے ساتھ شہادت کو قبول کرکے  رجیم چینج کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چودہ سو سالوں سے آج تک حْسینیت کے پیروکاریزیدیت کیخلاف علمِ جہاد بلند کر رہے ہیں،سید علی خامنہ ای نے ثابت کردیا کہ دورِ باطل میں حق پرستوں کی بات رہتی ہے، سر نہیں رہتے۔