آپ بینائی چھوڑیں اور دانائی پر جائیں ،آپ کی مشکلات حل ہوں گی:سید حسن مرتضی

 ٹانگ کی تکلیف کو رینجرز نے ٹھیک کیا ، زرداری صاحب کی تقریر سے بینائی واپس آ رہی  ہے
جلد 6،6 ہو جائے گی آخری موقع دے رہے ہیں،  پیپلز پارٹی اس کے بعد برداشت نہیں کرے گی
لاہور(سپیشل رپورٹر) )پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا ہے  آپ کو بینائی سے زیادہ  دانائی کی ضرورت ہے، آپ بینائی چھوڑیں اور دانائی پر جائیں ،آپ کی مشکلات حل ہوں گی،انہوں نے کہا کہ ٹانگ کی تکلیف کو رینجرز نے ٹھیک کیا تھا اسی طرح زرداری صاحب کی تقریر سے بینائی واپس آ رھی ہے، انشاء￿ اللہ تعالی سے مجھے پورا یقین ہے کہ یہ بہت جلد 6/6 ہو جائے گی۔وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں  عائشہ نواز چودھری،احسن رضوی،راو بابر جمیل،ذیشان شامی،حسن اشرف بھٹی اورحسنین راجپوت کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے تحریک انصاف کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں آخری موقع دے رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اس کے بعد برداشت نہیں کرے گی،آج ہماری آخری پریس کانفرنس ہے جس میں ہم اپ کی فیملیز کو ڈسکس نہیں کریں گے۔اس کے بعد ہم وہ تمام سکینڈلز ڈسکس کریں گے جو اج بھی سوشل میڈیا پہ موجود ہیں،آئندہ  ہم قطعا اپ کے سامنے معذرت خوانہ رویہ نہیں رکھیں گے