لاہور (آئی این پی )پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کے والد غلام مرتضی شاہ انتقال کر گئے۔غلام مرتضی شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ، مرحوم کی عمر 87 برس تھی ، وہ اپنے پسماندگان میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔مرحوم کا جسدِ خاکی لاہور سے چنیوٹ منتقل کیا گیا ، جہاں امام بارگاہ جاگیر علی اکبر میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سیاسی رہنمائو ں نے حسن مرتضی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔