رحیم یار خان(خصوصی رپورٹ)سابق وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضی محمود نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کہیں نہیں جا رہے، ملک میں سیاسی صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے اور تمام سیاسی جماعتیں موجودہ صورتحال پر آن بورڈ ہیں۔ ملکی حالات سو فیصد درست سمت میں جا رہے ہیں، افواہیں پھیلانے اور بے بنیاد قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے شیخ زید ایئرپورٹ رحیم یار خان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید مرتضی محمود نے مزید کہا تمام سیاسی جماعتیں موجودہ صورتحال سے آگاہ ہیں اور قومی معاملات پر سیاسی سطح پر مشاورت کا عمل جاری ہے، پاکستان کو سیاسی استحکام کے ساتھ معاشی ترقی کی طرف بھی آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ منفی افواہیں اور بے بنیاد خبریں پھیلانے سے عوام میں بے چینی اور ملکی مفادات کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے