رائے ونڈ(یواین پی)کسان کارڈ پر خریداری 24ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ گندم کی بروقت اور وسیع رقبے پر کاشت نہ صرف پنجاب بل کہ ملک کی غذائی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، اس پیکج کے تحت 1 ہزار ٹریکٹرز اور 1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز مفت فراہم کیے جائیں گے، اب تک اس سکیم کے ذریعے 24 ارب روپے سے زائد کی خریداری ہو چکی ہے، حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ تک کر دی گئی ہے۔