پی ٹی آئی کسان ونگ کا کسان اتحاد کے25 ستمبرکے احتجاج کی بھرپور حمایت

افغانستان سے سبزیوں کی غیر قانونی سمگلنگ روکی اورگنے کی امدادی قیمت 650 روپے مقرر کی جائے 
راولپنڈی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ نے 25 ستمبر کو اسلام آباد دھرنے اورملین مارچ کیلئے پاکستان کسان اتحادکی جانب سے پہلے سے طے شدہ احتجاجی پروگرام کی بھر پور حمایت اور اس میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے ۔ملک بھر سے ڈی چوک اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے والے کسان قافلوں میں شمولیت کی ہدایات جار ی کر دی گئیں ہیں ۔ یہ اعلان کسان ونگ پی ٹی آئی کے آرگنائزر شیخ وقاص اکرم اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات خالد نواز سدھرآئچ نے اتوار کویہاںکسان راہنمائوں کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی آئی کسان ونگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات خالد نواز سدھرائچ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ مرکزی آرگنائزر شیخ وقاص اکرم کی ہدایت پر ہم نے کسان ونگ کی تمام صوبائی تنظیموں کوہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ کسانوں کے مسائل کو حل کروانے کی جدوجہد میں پاکستان کسان اتحاد کے احتجاجی پروگرام کو مکمل سپورٹ کریں