پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد بڑھا کر ساڑھے 7لاکھ کردی گئی:ترجمان محکمہ زراعت

 لاہور(آئی این پی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کی تعداد5لاکھ سے بڑھا کر 7لاکھ 50ہزار کردی گئی۔ جاری بیان کے مطابق ترجمان کا مزید کہناتھا کہ کسان کارڈ کیلئے پورٹل کے ذریعہ 12لاکھ 89ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، کسانوں نے 3لاکھ 61ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کرلئے ہیں،کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کرسکتے ہیں، کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے زریعے ابتک 18ارب روپے کی خریداری کی۔