ہیکنگ گروپ نے چوری کی رقم کا کچھ حصہ جاپان بھیجا ،بینک رقم کا نصف ریکور کرنے میں کامیاب ہو گیا
کمپالا(آئی این پی ) یوگنڈا میں ہیکرز نے بینک آف یوگنڈا کے آئی ٹی سسٹم کو ہیک کرکے 17ملین ڈالر چوری کرلیے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیکرز نے بینک آف یوگنڈا کے آئی ٹی سسٹمز تک رسائی حاصل کر کے یہ رقم منتقل کی۔یوگنڈا کے سرکاری اخبار نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ہیکنگ گروپ نے چوری کی رقم کا کچھ حصہ جاپان بھیجا تاہم بینک چوری شدہ رقم کا نصف حصہ ریکور کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔