علاقائی سلامتی کی کوششوں میں یوگنڈا کی شراکت کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا ‘ یہ مالی معاوضہ واجب الادا تھا
یوگنڈا کی عوام بطور حفاظت ترکیہ کا سفر کرنے سے گریز کریں:جنرل مہوزی کائنرو گابا کی ہدایت
کمپالا(آئی این پی )افریقی ملک یوگنڈا کے صدر یووری موسیوینی کے صاحبزادے اور چیف آف ڈیفنس فورسز مہوزی کائنروگابا نے ترکیہ سے ایک ارب ڈالر اور شادی کیلئے ترکیہ کی سب سے خوبصورت خاتون کے رشتے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق مہوزی کائنروگابا نے دعوی کیا کہ علاقائی سلامتی کی کوششوں میں یوگنڈا کی شراکت کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا اور یہ مالی معاوضہ واجب الادا تھا۔ جنرل گابا نے یوگنڈا کی عوام کو مشورہ دیا وہ بطور حفاظت ترکیہ کا سفر کرنے سے گریز کریں۔