خاتون سمیت 3کارسواروں نے4بکرے چوری کرلیے

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)خاتون سمیت کارسوارتین ملزمان نے لاکھوں روپے کے بکرے چوری کرلئے،ملزم نے سولرپلیٹ اورایل ای ڈی چوری کرلی۔ گزشتہ روزنواحی گا ئوں197۔ای بی کے رہائشی شبیراحمدکے چاربکرے مالیتی3لاکھ41ہزارروپے گھرکے باہرگلی میں موجودتھے کہ دن12بجے کارمیں سوارخاتون نے اپنے دونامعلوم ساتھیوں سمیت بکرے کارمیں ڈال کرچوری کرکے فرارہوگئے جبکہ بستی محمدپورہ کے منشاء  علی کے گھرسے نامعلوم چور رات کے وقت سولرپلیٹ اورایل ای ڈی چوری کرکے لے گیا۔