کراچی ایئر پورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام‘ یوگنڈا کی خاتون گرفتار

کراچی (آئی این پی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھی، جہاں سے خاتون کو حراست میں لیا گیا۔دوران تفتیش گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ملزمہ کو ہسپتال منتقل کر کے 144گرام وزنی 11کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائیجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا۔اے این ایف نے لاہور میں فردوس مارکیٹ میں واقع ہوٹل سے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔