واقعہ شمالی یوگنڈا کے ضلع لیمو میں پیلا بیک مہاجر کیمپ میں پیش آیا جہاں لوگ عبادت کیلئے جمع تھے
کمپالا(آئی این پی)یوگنڈا میں چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوگنڈا کی پولیس نے ایکس پر بیان میں بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ شمالی یوگنڈا کے ضلع لیمو میں پیلا بیک مہاجر کیمپ میں پیش آیا جہاں لوگ عبادت کے لئے جمع تھے