ڈی چوک احتجاج : گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (آئی  این پی ) اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 19پی ٹی آئی کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میںپی ٹی آئی کارکنان کو رات دیر گئے پیش کیا گیا۔ ملزمان کو عدالت میں رات ساڑھے 10 بجے پیش کرنے پر جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر طارق خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے رات ساڑھے 10 بجے ملزمان کو پیش کرنے پر تھانہ سیکرٹریٹ کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کو تاخیر سے پیش کرنے کی وجہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا تھا۔