ڈی چوک احتجاج: 76 ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

خصوصی عدالت نے 56  اور سیشن کورٹ نے 20 ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد کردیا
 اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد کی عدالتوں نے ڈی چوک احتجاج کے نام پر گرفتار کئے گئے 76 ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج سے گرفتار پی ٹی آئی کے گرفتار 20 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق 20 مظاہرین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر20 مظاہرین کو عدالت پیش کیا گیا۔پولیس نے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور تمام 20 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 56 ملزمان کو پیش کیا گیا