مصطفی قتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع،شیراز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی(آئی این پی)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6دن کی توسیع کردی جبکہ ملزم شیراز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کی تاہم پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان ارمغان اور شیراز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔وکلاء کی بحث کے بعد عدالت نے ملزم شیراز کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا جبکہ ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی۔