اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار 17مظاہرین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈی چوک میں احتجاج کے دوران گرفتار 17مظاہرین عدالت میں پیش کردئیے گئے۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا۔بعدازاں عدالت نے ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سیکریٹریٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔