ڈی سی کا سمن آباد کا دورہ، پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے سمن آباد کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔