باجوڑکی تحصیل سالارزئی کے علاقے ڈا قلعہ نازکئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم میں شامل اہلکار شہید ہوئے
پشاور،جیکب آباد(آئی این پی )خیبرپختونخو اکے ضلع باجوڑ اور سندھ کے ضلع جیکب آباد نامعلوم افراد کے پولیو ٹیموں پرحملوں میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ خاتون پولیو ورکر زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑکی تحصیل سالارزئی کے علاقے ڈا قلعہ نازکئی میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیو مہم پر تعینات دو پولیس اہلکار شہید گئے ۔ شہید اہلکار کا تعلق باجوڑ کے علاقے حاجی لونگ سے تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب جیکب آباد کے ٹھل تھانہ دلمراد کی حدود گوٹھ نصر محمد میں پولیو ورکر پر مبینہ حملے میں پولیو ورکر پروین کھوسہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ٹھل میں پولیو کے قطرے پلانے کیلئے گھر میں داخل ہونے پر پولیو ورکر پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں پولیوورکر پروین زخمی ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم بشیر بروہی نے اہلیہ کے ہمراہ پولیو ورکر پر حملہ کیا۔ حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا