ایس پی بلال احمد کی دارالعلوم عثمانیہ سمن آباد میں کھلی کچہری

کچہری کا مقصد عوام الناس کے مابین فاصلے کم کر کے محبت پیدا کرنا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کے احکامات پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہیں ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے دارالعلوم عثمانیہ سمن آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاایس ڈی پی او مسلم  ٹاؤن سرکل عاطف معراج اور ایس ایچ او سمن آباد اسد شہزاد ہمراہ موجود تھے ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے عوام الناس کی شکایات و مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کئے کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کر کے محبت پیدا کرنا ہے ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں، عوام الناس مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گیشہریوں کے مسائل کے لیے ہمارے دفاتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،