ملزم سے سامان برآمد ، جھوٹی کال پر مقدمہ درج، مزید تحقیقات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) سمن آباد پولیس نے جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق بلال نے 15 پر اطلاع دی کہ دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر لیپ ٹاپ، موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ ایس ایچ او سمن آباد نے لوکل کیمرہ جات اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے تحقیقات شروع کیں تو واقعہ جھوٹا ثابت ہوا۔ پولیس نے ملزم سے لیپ ٹاپ، موبائل اور نقدی برآمد کرلی۔ بلال کے خلاف جھوٹی کال کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایک گھنٹے میں کارروائی مکمل کرنے پر ایس ایچ او سمن آباد فراز احمد اور ٹیم کو شاباش دی۔