ڈینگی مریضوں کی رپورٹنگ کیلئے تربیتی سیشن

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے لاہور میں نجی ہسپتالوں کیلئے ڈینگی مریضوں کی رپورٹنگ سے متعلق دو روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا ،جس کا مقصد ہسپتالوں کو بروقت اور درست ڈیٹا رپورٹنگ کیلئے ٹریننگ فراہم کرنا تھا تاکہ صوبہ بھر میں ڈینگی کی موثر نگرانی اور بروقت ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق ٹریننگ کے دوران پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل ٹیم نے ڈینگی رپورٹنگ ماڈیول کا ڈیمو دیا جس میں درست ڈیٹا انٹری، رئیل ٹائم اپڈیٹس اور موثر کیس مینجمنٹ پر زور دیا گیا۔