جوڈیشل اکیڈمی میں خصوصی تربیتی سیشن کی اختتامی تقریب

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں فورنزک انسائٹ، میڈیکو لیگل، پوسٹ مارٹم اور اسلحہ و گولہ بارود کے موضوع پر منعقدہ خصوصی تربیتی سیشن کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی جسٹس سردار احمد نعیم نے کہا کہ موجودہ دور میں عدالتی افسران کے لیے فرانزک اور میڈیکو لیگل معلومات نہایت اہم ہو چکی ہیں جو انہیں شواہد کے درست تجزیے اور منصفانہ فیصلوں میں معاونت فراہم کرتی ہیں، انہوں نے تربیتی پروگرام کو موثر، جامع اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔تقریب کے ا?خر میں تربیت مکمل کرنے والے شرکا کو اسناد تقسیم کی گئیں اور کامیاب انعقاد پر منتظمین و انسٹرکٹرز کا شکریہ ادا کیا گیا۔