یونیسف کاتعاون ، بی آئی ایس پی کا تربیتی سیشن اختتام پذیر

 بچپن کی نشوونما اور ماں و بچے کی غذائیت سے متعلق امور پر تفصیلی رہنمائی فراہم 
لاہور(خصوصی رپورٹ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کے لیے بینظیر نشوونما پروگرام کے موضوع پر یونیسف کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ اورینٹیشن اینڈ پلاننگ سیشن ملتان میں اختتام پذیر ہوگیا۔سیشن کی صدارت ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب نصیر الدین سرور نے کی۔ انہوں نے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ تربیت سے حاصل ہونے والی معلومات کو م ئوثر انداز میں فیلڈ میں بروئے کار لایا جائے تاکہ مستحق ما ئوں اور بچوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔تربیتی سیشن میں صائمہ بشیر، زونل ڈائریکٹر سا ئوتھ زون، روحینہ اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر این ایس ای آر سمیت بی آئی ایس پی سا ئوتھ زون کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی، جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام اور عالمی ادارہ? صحت کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، جنوبی پنجاب نے بھی سیشن کا دورہ کیا۔تربیت کے دوران غذائی قلت کے چیلنجز، بینظیر نشوونما پروگرام کے عملی پہلو ئوں، صحت و غذائیت، ابتدائی بچپن کی نشوونما اور ماں و بچے کی غذائیت سے متعلق امور پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔