جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم پر تربیتی سیشن

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم سے متعلق تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا ،صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کی۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا اس سسٹم کے م ئوثر نفاذ سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ کاغذی فائلوں پر انحصار بھی کم ہوگا جو ایک ماحول دوست قدم ہے۔