لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب سوشل سکیورٹی کے 27 نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کیلئے نواز شریف سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال ملتان روڈ میں 3 روزہ تربیتی سیشن کا آغاز ہو گیا۔پہلے روز کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار کھرل نے تربیتی سیشن کا معائنہ کیا۔ افسروں کو سوشل سکیورٹی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی وصولیوں کے جدید طریقہ کار سے آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض م ئوثرطریقے سے انجام دے سکیں۔