مبینہ پولیس مقابلہ ،1 ڈاکو ہلاک ، اہلکار زخمی

ڈاکو کی شناخت حبیب عرف بابر کینام سیہوئی، کانسٹیبل ندیم زخمی ہوا
ساہیوال(خصوصی رپورٹ) سی سی ڈی ٹیم اور ڈاکو ئوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ?ایک ڈاکو ہلاک ?ایک اہلکار زخمی۔تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ساہیوال کی ٹیم اور ڈاکو ئوں کا گا ئوں 60-61/GDمیں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ریڈکیلئے پہنچنی والی سی سی ڈی ٹیم کو ملزمان نے دیکھتے ہی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل ندیم زخمی ہو گیا مذکورہ ٹیم نے بھی جوابی فائرنگ کی توملزمان فصلوں میں فرار ہو گئے۔ فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جس کی شناخت حبیب عرف بابر سکنہ 617گ ب تحصیل تاندلیانوالہ کے نام سے ہوئی۔ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی ساہیوال امداد حسین بلوچ نے بتایا ہے کہ مرنے والا ڈاکو ریکارڈ یافتہ جو 35سے زائد مقدمات میں ساہیوال ?اوکاڑہ ?فیصل آباد اور لاہور اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور شہریوں کے تحفظ کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔