موٹرسائیکل سوار 3افراد نے روکنے پر فائرنگ کر دی، پولیس کی بھی جوابی کارروائی
گوجرہ (خصوصی رپورٹ )تھا نہ صدر گوجرہ کے علا قہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ساتھی کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک۔معلو م ہوا ہے کہ تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میں سی سی ڈی پولیس نے نواحی گا ئوں 158 گ ب کھکھا ں کے قریب ناکہ بندی کررکھی تھی کہ موٹر سائیکل سوار3 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ موٹر سائیکل پھینک کر فصلوں میں چھپ گئے اور مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ شروع کردی ،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ، فائرنگ رکنے پرپولیس نے سرچ آپریشن کیا تو 2 ملزمان شدید زخمی حالت میں پڑے تھے جو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوچکے تھے جبکہ ان کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوچکا تھا، شدید زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیا جارہاتھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ سی سی ڈی پولیس نے تیسرے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت علی حیدر سکنہ کمالیہ اور یاسین سکنہ ساہیوال ہوئی ہے جو ریکارڈ یافتہ اور متعدد سنگین وارداتو ں میں مطلوب تھے۔پولیس نے موقع سے آتشیں اسلحہ اور موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔