ساہیوال (خصوصی رپورٹ)مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ?ایک کانسٹیبل بھی زخمی۔ نواحی گا ئوں 138/9-Lکے قریب گزشتہ روز2نامعلوم ڈاکو ئوں نے ایک شہری سے دوران واردات موٹرسائیکل ونقدی وغیرہ چھینی اور فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ناکہ لگایاتو ملزمان کا آمنا سامنا ہونے پر انہوں نے پولیس پرفائرنگ کی جس سے کانسٹیبل مظہرحسین زخمی ہوگیا اور فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش کی تو ملزم کی شناخت علی حیدر سکنہ قصور ضلع کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے زخمی ڈاکو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے ملزم کے مفرورساتھی کی تلاش کررہی ہے۔