جبوکہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

ڈاکو صدی مراثی 32 ،ملزم علی شیر72مقدمات میں مطلو ب تھا
اوکاڑہ،بصیرپور(خصوصی رپورٹ)جبوکہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہوگئے، ملزمان فائرنگ کیتبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، دونوں ڈاکو علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے،ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی مہر محمد یوسف کے مطابق ڈاکو صدی مراثی ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی سمیت 32 مقدمات جبکہ علی شیر وٹو ڈکیتی،گاڑی چوری اور نقب زنی کے 72 مقدمات میں ملوث پایاگیا، سی سی ڈی پر حملہ، مزاحمت قتل اور اسلحہ بر آمدگی کے تحت مقدمہ درج، دو ملزمان فرار ،موقع سے 2 پستول اور گولیاں بر آمد، پولیس کی مزید کارروائی جاری، ملزمان کے مارے جانے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ریجنل آفیسر سی سی ڈی ساہیوال ریجن ساجدکھوکھر اور ڈی او اوکاڑہ مہر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔