شہری کو لوٹنے والے 3ڈاکوئوں کے تعاقب پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا
کانسٹیبل سرفراز زخمی، ایک ڈاکو مردہ حالت میں پایا گیا،2فرار
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال کے تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس کے ڈاکو ئوں کیساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گا ئوں156/9-L کے قریب گزشتہ رات 3 ڈاکو ئوں نے ایک راہگیر سے اسلحہ کے زورپر موٹرسائیکل اور 8700روپے نقدی چھینی اور نائی والا بنگلہ کی طرف فرارہوئے۔ اطلاع پر پولیس نیتعاقب کرتے ہوئے ناکہ بندی کردی۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کرڈاکوئوں نے سیدھی فائرنگ کردی اور 2موٹرسائیکلیں پھینک کر فصل میں پناہ لیکر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل سرفرازا حمد زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے بعد ایک ڈاکو مردہ حالت میں پایاگیا۔دیگر 2ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس نیہلاک ڈاکو کے قبضہ سے 12بور بندوق ،کارتوس بر آمد کرلئے جبکہ زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کردیا۔ فرار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔