کھڈیاں خاص (خصوصی رپورٹ)دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل. نواحی گا ئوں ڈھنگ شاہ کے قریب گا ئوں بیگ پور کے رہائشی محمد ارشاد دودھی حویلی میں بیٹھا ہوا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، زخمی ارشاد دودھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑگیا، فریقین مقتول ارشاد دودھی اور مقتول عبیداللہ گروپوں کے درمیان عرصہ سے دشمنی چلی آرہی تھی. بتایا جاتا ہے کہ ارشاد کو مبینہ طور پر مخالف مقتول عبیداللہ گروپ نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے،مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔