لاہور:دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ، پیشی پرجاتے ہوئے باپ 2بیٹوں سمیت قتل

 صفدر، یاسر صفدر، ناصر صفدررکشے پرعدالت جارہے تھے، سگیاں پل پر موٹرسائیکل سوار وں نے گولیا ں ماردیں
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں پیشی پر عدالت جانے والے باپ اور دو بیٹوں کو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے سگیاں پل پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور دو بیٹے پیشی پر عدالت جا رہے تھے کہ مخالفین نے سگیاں پل پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی مخالفین سے دشمنی چلی آ رہی ہے، مقتولین کی شناخت صفدر، یاسر صفدر، ناصر صفدر کے ناموں سے سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین رکشے میں سوار ہو کر عدالت جا رہے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔