اسد، عامر، احمد وغیرہ کی فائرنگ سے بلال یسین موقع پردم توڑ گیا،مقدمہ درج
لاہور(آئی این پی )لاہور کے علاقے مصطفی آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ایس ایچ او سید شبہیہ رضا کے مطابق اسد، عامر، احمد وغیرہ کی فائرنگ سے بلال یسین جاں بحق ہوا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کرلئے ۔لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہائوس منتقل کردی گئی، مقتول کے بھائی محمد ندیم کی مدعیت میں نامزد ملزمان اسد، عامر اور احمد وغیرہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ۔