کالا شاہ کاکو :دیرینہ دشمنی پروکیل کو ساتھی سمیت قتل کردیا گیا

پچاس سالہ ایڈووکیٹ لطیف سراء اورساتھی کی گاڑی کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ سے نشانہ بنایا
کالاشاہ کاکو (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر مریدکے کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق ننگل ساہداں مریدے کے رہائشی پچاس سالہ ایڈووکیٹ لطیف سراء اور ایک نامعلوم شخص کوگاڑی پرنارووال روڈ کی طرف جاتے ہوئے آفتاب شاہ ٹائر پلانٹ علاقہ تھانہ صدر مریدکے میں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سابقہ دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا۔