قصور(خصوصی رپورٹ) پتوکی کے نواح میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے دو لڑکوں میں سے ایک کو زندہ نکال لیاگیا،جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق گھمن کلاں پل نہر باٹھ کلاں ہلہ نہر پتوکی میں دوست اکٹھے ہوکر نہارہے تھے جن میں سے 2لڑکے گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے نہیں مل رہے تھے،تیراکی جاننے والے دوستوں نے اپنے طورپر ایک کو زندہ نکال لیا جبکہ 21سالہ عثمان مزید گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے ڈوب گیا ،جس کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122کا سرچ آپریشن جاری ہے۔