شادی والا گھر ماتم کدہ ، دلہا،سالی سمیت نہرمیں ڈوب گیا

لاہور(خصوصی رپورٹ) گجرات میں شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ، کار نہر میں گرنے سے دلہا اور اسکی سالی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔دولہا اسامہ ولیمے کے بعد فیملی کے ساتھ سسرال جا رہا تھاکہ کار نہر میں گر گئی ، کار میں دلہا اور دلہن سمیت پانچ افراد سوار تھے۔ ریسکیو 1122 اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس کے بعد دلہن سمیت تین خواتین کو نہر اپر جہلم سیزندہ نکال لیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دلہا راجہ اسامہ اور سالی مریم شامل ہیں۔