لاہور: گاڑی نہرمیں گرنے کے باعث 3 افراد جاں بحق

کینال روڈ جوہرٹائون کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو حکام 
    لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میںکینال روڈ پر جوہر ٹائون کے قریب گاڑی نہرمیں گرنے کے باعث تین افراد جاں بحق ہوگئے،ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں سوار افراد کو باہر نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ریسکیو نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے بڑی کوشش کے بعد گاڑی کو نہر سے نکالا۔حادثے کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثے میں کار سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد کی لاشیں نہر سے نکال کر جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔