بھارتی شہری گوگل میپ کے ہاتھوں گاڑی سمیت نہرمیں جا گرا،3افراد زخمی

اترپردیش میں حادثہ کاشکار ہونیوالے گوگل میپ پرشارٹ کٹ استعمال کررہے تھے،بھارتی میڈیا
 نئی دہلی(آئی این پی )بھارت میں گوگل میپ کے ذریعے گمراہ ہو کر حادثے کا شکار ہونے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں گاڑی نہر میں گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے افراد مبینہ طور پر گوگل میپ پر شارٹ کٹ استعمال کر رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی خشک نہر میں گری، گاڑی میں سوار افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی پولیس کا بتاناہے کہ گاڑی میں سوار افراد نے گوگل میپ پر شارٹ کٹ دیکھ کر اس راستے کا انتخاب کیا اور ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ان کی گاڑی نہر میں گری جس کے بعد گاڑی کو ٹریکٹر کی مدد سے نہر سے نکالا گیا۔