طالبعلم مبینہ قتل،موٹرسائیکل نہرمیں گراکرڈرامہ رچایاگیا

بیوہ خاتون کے بیٹے عمرفاروق کاچندروزقبل ساتھی طلبہ سے جھگڑاہواتھا
قتل کا انکشاف خون آلود بیگ سے ہوا،لاش بر آمدنہ ہوئی،مقدمہ درج
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار 3 طلبہ کا نہر میں گرنے والے واقعہ میں نیا موڑ آگیا ،ذرائع کیمطابق طالبعلم کا قتل ہوا تھا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کیمطابق قتل کا انکشاف طالبعلم کے موقع سے ملنے والے خون آلود بیگ سے ہوا،ساتھی طلبہ پر طالبعلم کو قتل کرنے کا الزام ہے، نواحی گا ئوں 51 ایس پی کی رہائشی بیوہ خاتون جنت بی بی کا جواں سالہ بیٹا گورنمنٹ ڈگری کالج میں زیر تعلیم تھا طالبعلم عمر فاروق کا کا چند روز قبل ساتھی طالب علموں سے معمولی رنجش پر جھگڑا ہوا تھا،ملزموں نے طالبعلم کو قتل کر کے لاش غائب کر دی، پولیس تھانہ رنگشاہ نے طالبعلم کی والدہ جنت بی بی بیوہ عمر فاروق کی مدعیت میں نصیب آ، سیف الرحمن اور دو نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے موٹر سائیکل سمیت نہر میں گرنے کا ڈرامہ رچایا تھا،لاپتہ نوجوان طالبعلم کی تاحال لاش بر آمد نہ ہو سکی ،ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔