پاکپتن (خصوصی رپورٹ)عارفوالہ روڈ پر نواحی گاو ں 53 ایس پی کے قریب مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار تین طالبعلم پاکپتن کینال میں جا گرے حادثہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا، عینی شاہدین کیمطابق موٹر سائیکل تینوں طالبعلم چک 51 ایس پی کے رہائشی ہیں، ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے جبکہ نہر میں گرنے والے دو طلباء کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا تیسرے طالبعلم کی تلاش جاری ہے، ریسکیو آپریشن جاری ہے تینوں طالبعلم موٹر سائیکل پر پاکپتن روڈ پر چک 17 ای بی پلی سے گھر جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔