عبدالہادی پا ئوں پھسلنے سے گرکرٹائرتلے آکرموقع پردم توڑ گیا
دیپالپور (خصوصی رپورٹ) چلتے ٹریکٹر پر چڑھنے کی کوشش، 13 سالہ لڑکا جاں بحق، پاکپتن روڈ پر افسوسناک حادثہ، لڑکا عبدالہادی موقع پر دم توڑ گیا دیپالپور پاکپتن روڈ پر افسوسناک حادثے میں 13 سالہ بچہ عبدالہادی ولد ساجد ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، لواحقین کے مطابق بچہ چلتے ہوئے ٹریکٹر پر پیچھے سے سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران پا ئوں پھسل گیا اور وہ ٹریکٹر کے نیچے آ گیا، حادثے کے فوراً بعد بچے کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، واقعے نے علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا طاری کر دی۔