شیخوپورہ:چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش میں بزرگ شہری جاں بحق

 مسن کالر ریلوے سٹیشن پر ٹرین سے اتر کر دوبارہ چڑھتے ہوئے بزرگ شہری گر گیا
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)مسن کالر ریلوے سٹیشن پر چلتی ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش میں بزرگ شخص ٹرین کے پہیوں تلے آکر جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ لاہور سے فیصل آباد جانیوالی ٹرین مسن کالر ریلوے اسٹیشن پر رکی تو بزرگ مسافر بھی ٹرین سے اتر آیا اور جیسے ہی ٹرین دوبارہ روانگی کیلئے چلی تو بزرگ شہری نے جلد بازی میں چلتی ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش کی تو وہس گر گیا اور ٹرین کے پہیوں تے آکر موقع پر دم توڑ گیا۔ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔