اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 14سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد روڈ سہولت بازار کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں اس پر سوار 14 سالہ محمد ولد احسان موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی سمیت ڈرائیور کو گرفتار کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ریسکیو ٹیم نیلاش کو ضروری کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ سٹی منتقل کر دیا۔